.

یمن کے بحران کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے : المخلافی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمنی وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی کا کہنا ہے کہ ایران یمن میں حوثی باغیوں کو سپورٹ کرنے والا ملک ہے لہذا وہ یمن کو برباد کر دینے والے بحران کے حل میں حصہ نہیں لے سکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تہران اس بحران کا مرکزی سبب ہے۔

المخلافی کے مطابق ایران کی جانب سے حوثیوں کی سپورٹ جاری ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایرانی اسلحہ ابھی تک باغی ملیشیا کے لیے اسمگل کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل یمن کے نائب صدر لیفٹننٹ جنرل علی محسن صالح الاحمر نے باور کرایا تھا کہ تہران خطرات سے بھری ایک گھات ہے جو یمن کے مستبقل کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

یمنی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اتوار کے روز علی محسن کے حوالے سے بتایا کہ حوثی جماعت یمن میں ایران کا آلہ کار ہے اور تمام یمنی ایران کے لیے حوثیوں کی وفاداری کو اچھی طرح جانتے ہیں۔