.

داعش نے لیبیا کے 14 فوجیوں کے گلے کاٹ دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

داعش تنظیم نے بدھ کی صبح لیبیا کی فوج کے 14 اہل کاروں کے گلے کاٹ کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعے کا علم العربیہ ڈاٹ نیٹ کو لیبیا میں خلیفہ حفتر کے زیر قیادت فوج کے ذرائع سے ہوا۔

لیبیا کی فوج کے میڈیا بیورو کے ذمے دار محمد الزوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ الزوی کے مطابق یہ واقعہ سبہا اور الجفرہ کو ملانے والے راستے پر پیش آیا۔