.

یمن کے ساحل کے نزدیک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی مرکزی کمان نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران یمن کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر یمن کے ساحل سے 20 میل جنوب میں جمعہ 25 اگست کی شام حادثے کا شکار ہوا۔

امریکی فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر کے عملے کے 5 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ چھٹے اہل کار کی تلاش جاری ہے جو ابھی تک لا پتہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی۔