.

تہران شام اور لبنان میں میزائل تیار کرنے کی تنصیبات بنا رہا ہے : نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے پیر کے روز باور کرایا ہے کہ ایران کی جانب سے شام اور لبنان میں ایسے میزائل تیار کرنے کی تنصیبات قائم کی جا رہی ہیں جو کمال درستی سے ہدف کو نشانہ بنا سکیں.. ان میزائلوں کا مقصد اسرائیل کے خلاف استمعال کرنا ہے۔

نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوترش کے ساتھ ملاقات کی ابتدا میں اس امر کا اظہار کیا کہ اسرائیل کو مٹانے کے اپنے اعلانیہ مقصد کے سلسلے میں ایران اب شام کو ایک فوجی قلعے میں تبدیل کر رہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق ایران ایسے ٹھکانے بھی قائم کر رہا ہے جہاں وہ ہدف کو درستی کے ساتھ نشانہ بنانے والے میزائل تیار کرے تا کہ شام اور لبنان کی سرزمین سے اسرائیل کے خلاف اپنے مذکورہ ہدف کو حاصل کر سکے۔ نیتن یاہو نے دوٹوک انداز میں کہا کہ "اسرائیل اس مار کو کسی طور قبول نہیں کر سکتا اور اقوام متحدہ کو بھی اسے قبول نہیں کرنا چاہیے"۔