.

قطر کا بحران.. گوتیریس کا کویت کے ثالثی کے کردار کی سپورٹ کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے کویت میں اُس کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گوتیریس نے اقوام متحدہ کی مکمل سپورٹ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیم قطر کے بحران کے حوالے سے کویت کے ثالثی کے کردار کے پیچھے کھڑی ہے۔ گوتیریس نے یمن کے مذاکرات کی میزبانی اور عراق میں اُن تباہ حال علاقوں کی تعمیر نو کے حوالے سے بھی کویت کے موقف کو سراہا جو داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے زیر قبضہ رہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے انسانی خدمت کے میدان میں امیرِ کویت کے نمایاں قائدانہ کردار پر اُن کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کویت کی کوششوں کے واسطے اپنی خالص ممنونیت کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں کویت کے ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح ، کویتی وزیر اعظم شیخ جابر المبارک الحمد الصباح اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الحمد الصباح بھی موجود تھے۔