.

مصر : ٹرک سے تصادم کے بعد مسافر بس پل سے نیچے جا گری ، 14 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں ایک مسافر بس پل پر ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نیچے جا گری ہے جس کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک اور بیالیس زخمی ہوگئے ہیں۔

مصر کی وزارت صحت کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے جنوب میں واقع صوبے بنی سیوف میں پیش آیا ہے لیکن اس نے اپنے بیان میں یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ حادثہ کب رونما ہوا تھا۔زخمیوں میں سات کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ مصر میں ٹریفک حادثات عام ہیں ۔اس کی بڑی وجہ شاہراہوں کی خستہ حالی ہے۔زیادہ تر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ٹریفک قوانین کی بھی عام خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں اور ان پرسختی سے عمل درآمد نہیں کرایا جاتا ہے۔