حسن نصراللہ کا دورہ شام، بشار الاسد سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں شام کا خفیہ دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے شامی صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں لبنان اور شام کی سرحد پر داعش اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی ڈیل پر بھی بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں شام میں بشار الاسد نواز ملیشیا کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سرکاری فوج اور داعش کے درمیان ڈیل کے بعد داعشی جنگجوؤں کا ایک قافلہ دیر الزور کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

ملیشیا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش اور حزب اللہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت زخمیوں اور مقتول ایرانی فوجیوں کی واپسی بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں