.

حوثیوں نے ہمارے 42 ارکان کی ہِٹ لِسٹ تیار کر لی ہے: جنرل پیپلز کانگریس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے اندر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ایک ہٹ لسٹ تیار کی ہے جن میں پیپلز کانگریس سے تعلق رکھنے والے 42 رہ نما اور میڈیا شخصیات کے نام شامل ہیں۔ مذکورہ ذرائع کے مطابق ان افراد کو آنے والے عرصے میں موت کے گھاٹ اتارا جائے گا۔

یمن میں بغاوت میں شریک دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات اپنے عروج پر پہنچ چکے ہیں۔ یہ صورت حال چند روز قبل ایک تفتیشی چیک پوائنٹ پر ہونے والی شدید مسلح جھڑپیں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جس میں جنرل پیپلز کانگریس کا ایک رہ نما کرنل خالد الرضی ہلاک ہو گیا۔

حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعاء کے جنوبی حصّے میں تخوم کے علاقے میں عسکری دستوں اور ساز و سامان میں بڑی حد تک اضافہ کر دیا ہے جو معزول صدر صالح کا گڑھ ہے۔ ساتھ ہی حوثی ملیشیا نے صنعاء کا گھیراؤ کرنے کے لیے پیش قدمی کی ہے۔
جنرل پیپلز کانگریس کی جانب سے کرنل خالد الرضی کی ہلاکت کا الزام حوثیوں پر عائد کیا گیا ہے جب کہ حوثیوں نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔

مبصرین کا اس بات پر زور ہے کہ حوثی ملیشیا معزول صالح اور ان کے حامیوں کی کڑی نگرانی کے بیچ فیصلہ کن منصوبہ بندی کر رہی ہے جس طرح وہ خود ماضی میں آئینی حکومت کے ساتھ کر چکے ہیں۔