یمن حرمین کی سرزمین کو نشانہ بنانے کا مرکز ہرگز نہیں ہو گا: یمن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی نے ایک مرتبہ پھر تہران کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کسی طور بھی ایران اور اس کے آلہ کاروں کے لیے زرخیرز چراگاہ نہیں بنے گا اور نہ ہی یہ حرمین شریفین کی سرزمین کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال ہو گا۔

صدر ہادی کا یہ بیان عید الاضحی کے موقع پر عوام کے لیے کیے جاںے والے خطاب میں سامنے آیا۔ یمنی صدر نے اپنے خطاب میں کچھ عرصہ قبل دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا اور معزول صدر صالح کے عناصر کے درمیان ہونے والی جھڑپوں پر بھی روشنی ڈالی۔

منصور ہادی نے دارالحکومت کے لوگوں سے وعدہ کیا کہ انہیں بدی کے گٹھ جوڑ کے لیے تر نوالہ یا آسان شکار بننے کے واسطے تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں