.

منی میں ایک حاجی اور سعودی فوجی کی اثر انگیز وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

منی میں جمرات کے علاقے میں ایک حاجی نے یک دم بڑھ کر ایک سعودی فوجی کے سر کا بوسہ لیا جو راستے میں کھڑے ہو کر اللہ کے مہمانوں کے لیے گرم فضا کو بہتر بنانے کے واسطے اسپرے مشین کا استعمال کرنے میں مصروف تھا۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو کلپ میں ایک سعودی فوجی اسپرے مشین تھامے ہوئے منی میں جمرات کے علاقے میں پیدل چلنے والے حجاج پر پانی کا چھڑکاؤ کرتا نظر آ رہا ہے۔

مذکورہ حاجی اپنی اہلیہ کے ساتھ گزر رہا تھا کہ اچانک رکا اور بڑھ کر فوجی کا سر تھامتے ہوئے اس کو بوسہ دیا جس کا مقصد اس اہل کار کے لیے اظہارِ تشکر تھا۔