دیر الزور کے قریب داعش کے ٹھکانوں پر کروز میزائل داغے ہیں: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق روسی جنگی بحری جہاز ایمرل ایسن نے منگل کے روز شام میں دیر الزور کے نزدیک داعش تنظیم کے ٹھکانوں پر کروز میزائل داغے۔ یہ کارروائی علاقے میں شامی فوج کے حملے کو سپورٹ کرنے کے لیے عمل میں لائی گئی۔

وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ بحر اوقیانوس سے کی جانے والی اس کارروائی کے نتیجے میں تنظیم کی قیادت اور رابطوں کے ٹھکانوں کے علاوہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپوؤں اور بکتربند گاڑیوں کی مرمت کی تنصیب تباہ ہو گئی جب کہ شدت پسندوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوئی۔

روسی حکام کے مطابق کارروائی میں روس اور سابق سوویت یونین سے تعلق رکھنے والے داعشی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں