حزب اللہ اور داعش معاہدے پر معترض عراقی شیعہ عالم پر قاتلانہ حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے شہر نجف میں نامعلوم مسلح افراد نے عراقی شیعہ مذہبی مرجع شیخ فاضل البدیری کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا۔ البدیری نے چند روز قبل جاری ایک بیان میں حزب اللہ اور داعش کے درمیان معاہدے کی پرزور مذمت کی تھی۔

البدیری عشاء کی نماز سے فراغت کے بعد باہر نکلے تو ان کی جانب تین دستی بم پھینکے گئے۔ حملے کے بعد البدیری کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پہلے دستی بم کے ذریعے البدیری کے محافظوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دوسرا اور تیسرا بم براہ راست شیعہ عالم کی جانب پھینکے گئے جس کے نتیجے میں ان کے سر میں زخم آئے اور وہ بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں