ملنے والی نعشیں یرغمال لبنانی فوجیوں کی تھیں: فرانزک رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنانی فوج کے سربراہ العماد جوزیف عون نے داعش کے ہاتھوں یرغمال فوجیوں کے اہل خانہ کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے نتائج سے رسمی طور پر آگاہ کر دیا ہے جس میں یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ گئی ہے کہ ملنے والی نعشیں ان کے پیاروں کی تھیں۔

فوج کے سربراہ نے وزارت دفاع میں اپنے دفتر میں مقتول فوجیوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فوجی عدالت میں حکومتی کمشنر جسٹس صقر صقر اور پوسٹ مارٹم کی نگرانی والے ڈاکٹر بھی موجود تھے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مقتول لبنانی فوجیوں کی آخری رسومات سرکاری سطح پر بروز جمعہ وزارت دفاع میں ادا کی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں