.

قطر کے بحران کے حوالے سے چار ملکی بیان گراں قدر ہے : کویتی وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویتی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز باور کرایا ہے کہ وہ قطر کے بحران کے حوالے سے جمعرات کی شام سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کی جانب سے جاری اُس بیان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جس میں قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں ممالک نے دوحہ کے ساتھ اختلاف پر روک لگانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "کونا" نے وزارت خارجہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کویت نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ تنازع کو ختم کرنے اور تعلقات میں پیدا ہونے والی دراڑ بھرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

مذکورہ ذریعے کے مطابق کویت کی کوششوں سے اب تک حاصل ہونے والی پرسکون فضا درحقیقت برادر ملکوں کے اس بات کو سمجھ جانے کا نتیجہ ہے کہ ان کے اختلاف کے جاری رہنے سے خطے کے امن و استحکام کو اور خلیج تعاون کونسل کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہو گا۔

ذریعے نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ کویت پوری امید اور خوش گمانی کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا تا کہ اس افسوس ناک اختلاف کو جلد اختتام تک پہنچایا جا سکے۔