حزب اللہ نے شام میں غیر ملکی افواج کو "فاتح" قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے صوبے دیر الزور میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ایک کمانڈر نے ہفتے کے روز بشار الاسد کے ہمنوا ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ایران ، روس اور "بیرونی جنگجوؤں کی دلیری" کو سراہتے ہوئے انہیں "فاتح" قرار دیا ۔

حزب اللہ کمانڈر الحاج ابو مصطفی نے باور کرایا کہ اگر دیر الزور میں شامی ، روسی اور ایرانی بہادران نہ ہوتے تو وہاں حاصل ہونے والی "کامیابی" کسی طور بھی ممکن نہیں ہو سکتی تھی۔

ابو مصطفی نے بشار حکومت کی فوج کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اس امر کی تصدیق کی کہ وہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ کے مطالبے پر میڈیا کے سامنے اعلانیہ طور پر نمودار ہوا ہے۔ اس نے باور کرایا کہ حزب اللہ کے عناصر شام کی پوری سرزمین پر موجود ہیں۔

ابو مصطفی جو دیر الزور میں حزب اللہ کا زمینی کمانڈر بتایا جاتا ہے ، اس نے "بیرون سے آنے والی تمام فورسز کا شکریہ ادا کیا"۔
واضح رہے کہ حزب اللہ دیر الزور صوبے میں داخل ہونے والی اُن مختلف شہریتوں کی حامل غیر ملکی ملیشیاؤں کی ایک بڑی تعداد میں سرفہرست تھی جن کو ایران بشار الاسد کے حق میں لڑنے کے لیے شام لے کر آیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں