.

عراق : پارلیمان میں کردستان میں آزادی ریفرینڈم کے خلاف ووٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کی پارلیمان نے خود مختار علاقے کردستان کی آزادی کے لیے مجوزہ ریفرینڈم کی مخالفت کردی ہے اور اسی ماہ ہونے والے اس آزادی ریفرینڈم کے خلاف ایک بل کی منظوری دی ہے۔

پارلیمان میں کرد ارکان نے بل پر رائے شماری کے وقت ایوان کا بائیکاٹ کیا ہے۔ عراقی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سلیم الجبوری نے کہا ہے کہ عراق کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے ریفرینڈم کے خلاف بل کی منظوری ضروری تھی تاکہ حکومت اس کو رکوانے کے لیے ضروری اقدامات کر سکے اور عراقی کرد لیڈروں سے سنجیدہ مذاکرات کی راہ ہموارہوسکے۔