روسی فوج نے شام میں قیامت ڈھادی، 70 شہری جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے بتایا ہے کہ مشرقی شہر دیر الزور میں واقع پناہ گزین کیمپوں پر روسی فوج کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 70 عام شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئےہیں۔

قبل ازیں اطلاعات آئی تھیں کہ دیر الزور میں امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد اور روسی لڑاکا طیاروں کے الگ الگ فضائی حملوں میں اٹھائیس شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے مطابق سب سے تباہ کن فضائی حملہ دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں واقع ایک گاؤں پناہ گزین کیمپ پر کیا گیا ہے۔ اس میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد مارے اور کئی بچے بھی مارے گئے۔

انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق بمباری سے دریائے فرات کے مغربی کنارے میں واقع شامی شہریوں کے خیمے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اس وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پرروسی وزارت دفاع اور اسد رجیم کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں