.

قطری حکومت دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے:الشیخ آل مرۃ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر کی حکومت کی انتقامی سیاست کا شکار ہونے والے آل مرہ قبیلے کے سردار الشیخ مرۃ طالب بن لاھوم بن شریم آل مرہ نے اپنے قبیلے کے افراد کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطری حکومت جس طرح کی انتقامی سیاست پر چل رہی ہے اس کو دیکھا جائے تو ان کے قبیلے کے ساتھ ہونے والی نا انصافی حیرت کی بات نہیں۔

الشیخ آل مرۃ نے کہا کہ قطری حکومت دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور ان کی مالی معاون بن چکی ہے۔ ان کی شہریت کی منسوخی سے بڑا قطر کا جرم سعودی عرب اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ بد عہدی ہے۔

انہوں نے قطر کو ایران کی گود میں بٹھانے اور قطری وسائل ایرانی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کے خطرناک نتائج کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔

آل مرہ قبیلے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم صبر اور تحمل سے کام لیں گے۔ ہمیں خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے تحمل کی تاکید کی گئی ہے۔ انہوں نے ہمیں اجازت دی تو ہم اپنا آئینی حق حمد بن خلیفہ سے چھین کر حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ قطری حکومت نے آل مرہ قبیلے کے کم سے کم 55 افراد کی شہریت منسوخ کردی ہے جس کے بعد اس خاندان کے افراد سعودی عرب میں عارضی طور پر قیام کررہے ہیں۔