امیر قطر کی ترک صدر طیب ایردوآن سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے گذشتہ روز اپنے دورہ ترکی کے دوران انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔

العربیہ کے مطابق امیر قطر کا خلیجی ممالک کے ساتھ بحران کے بعد ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

قبل ازیں ترکی کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے اقتصادی امور نے ہوائی اڈے پر امیر قطر کا استقبال کیا۔

بعد ازاں امیر قطر نے انقرہ میں قائم ترک صدارتی محل میں ترک صدر سے ملاقات کی۔

ترک صدر سے ملاقات کے بعد امیر قطر جرمنی اور فرانس کا دورہ کریں گے جہاں وہ برلن میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور فرانسیسی صدر ایمانول میکروں سے پیرس میں ملاقات کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں