.

شام اور عراق میں امریکی فوجی کمان کے مراکز میں رسائی حاصل کی : ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر اہل کار کا دعوی ہے کہ ان کا ملک گزشتہ چند برسوں کے دوران شام اور عراق میں امریکی فوجی کمان کے مراکز میں خفیہ رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ یہ بات ایرانی بین الاقوامی نیوز ایجنسی "تسنيم" نے بتائی ہے۔

مذکورہ اہل کار کے مطابق ماضی میں خطے میں موجود امریکی بحری جنگی اور طیارہ بردار جہاز دیگر ممالک کے لیے خوف کا باعث ہوتے تھے تاہم اب بدل کر اہداف بن چکے ہیں۔

ایرانی اہل کار نے دعوی کیا کہ تہران کے پاس 10 ٹن وزنی بم ہے جو زبردست تباہی پھیلانے کی قدرت رکھتا ہے۔