.

لبنان میں داعش سے وابستہ 19 مشتبہ جنگجو گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’عین الحلوۃ‘ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ’داعش‘ سے تعلق کے الزام میں 19 مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس حکام کو عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں مصری دہشت گرد فادی ابراہیم احمد علی احمد المعروف ابو خطاب اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی اطلاع ملی جو کیمپ میں ایک خفیہ مقام پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

فوج اور سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرکے ابو خطاب سیل سے وابستہ 19 مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے۔ انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔