حوثیوں نے صنعاء سے اغواء بچے جنگ میں جھونک دیئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ دارالحکومت صنعاء اور اس کے مضافات بالخصوص وادی ظہر اور شمالی قصبے القابل سے ایران نواز حوثی باغیوں نے 10 سے 16 سال کی عمر کے بچوں سمیت 50 افراد کو اغواء کیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ اغواء کیے گئے بچوں سمیت تمام افراد کو کسی قسم کی جنگی تربیت کےبغیر جنگ میں جھونک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں نے ان بچوں اور دیگر افراد کو ان کے اہل خانہ کو بتائے بغیر اغواء کیا۔ انہیں کسی قسم کی عسکری تربیت بھی نہیں دی گئی مگر انہیں باضابطہ فوج میں شامل کرنے اور ماہانہ مشاہرے کا لالچ دے کر جنگ میں جھونک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے صنعاء کے انہی علاقوں سے باغیوں نے 11 کم عمر بچوں کو پکڑ کرانہیں نھم محاذ پر دیگر جنگجوؤں کے ساتھ بھیج دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں