سابقہ خاتون فضائی میزبان کا مسافروں کی شرمناک حرکتوں کا انکشاف!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

چند برس قبل انسٹا گرام اور فیس بک پر ایک اکاؤنٹ بنایا گیا جس کا مقصد فضائی سفر کے دوران طیارے میں سوار مسافروں کی پریشان کر دینے والی حرکتوں کو منظر عام پر لانا تھا۔ اس اکاؤنٹ کی ہیروئین ایک سابقہ خاتون فضائی میزبان ہیں جن کا غالبا اس قسم کی کارستانیوں کے سبب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہو گا۔

اگرچہ یہ اکاؤنٹ پرانا ہے تاہم سابق فضائی میزبان شان کیتھلین کی جانب سے وقتا فوقتا نئی تصاویر پوسٹ کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
اس سلسلے میں فیس بک پرPassenger Shaming کے نام سے مذکورہ اکاؤنٹ پر گزشتہ دو روز کے دوران چند تصاویر جاری کی گئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسافر نشستوں یا طیارے کے بورڈز پر کس طرح اپنے پاؤں رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ اگرچہ یہ خاتون میزبان اپنے کام سے علاحدگی اختیار کر چکی ہیں تاہم وہ ابھی تک اپنے اکاؤنٹس پر متعلقہ تصاویر اور وڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جن کو دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد دیکھتی ہے۔ انگریزی اخبار انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے مطابق خاتون میزبان کو پوسٹ کی جانے والی تصاویر اور وڈیوز کے پیشِ نظر قتل کی دھمکیاں بھی مل چکی ہیں۔ تاہم کیتھلین نے اخبار کو بتایا کہ دنیا بھر میں مختلف پروازوں سے انہیں روزانہ کم از کم 50 تصاویر موصول ہوتی ہیں تا کہ انہیں پوسٹ کیا جائے۔

اب تک پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں کرسیوں پر پاؤں رکھنے والے مسافر نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔ ان کے علاوہ طیارے میں بے لباس ہو کر سونے والے افراد کی اور سیٹوں کے پیچھے بچوں کے پیمپروں کے رکھے جانے کی تصاویر بھی شامل ہیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں