عرب اتحادی فوج کے طیاروں کی بمباری سے 20 حوثی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا ہے کہہ عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کی میدی شہر کے جنوب اور جنوب مشرقی محاذوں پر بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 20 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔

العربیہ چینل کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کےایام میں اتحادی طیاروں نے حوثی اورعلی صالح ملیشیا کے ٹھکانوں پر کم سے کم 8 فضائی حملے کیے جن میں باغیوں کی کئی گاڑیاں تباہ، 20 جنگجو ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق باغیوں کو لاشیں اور زخمی اٹھاتے دیکھا گیا ہے۔

ادھر جنوب مشرقی میدی میں آئینی حکومت کی وفادار فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں تاہم باغیوں کی طرف سے پیش قدمی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں