کردستان میں ریفرنڈم قومی سلامتی کا مسئلہ ہے:ترکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی عراق کے صوبہ کردستان کی حکومت کی طرف سے خود مختار ریاست کے قیام کے لیے اعلان کردہ ریفرنڈم ترکی کے لیے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی ایسے کسی بھی اقدام کو روکنے کے لیے ہرطرح کا ضروری اقدام کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا اور عالمی طاقتوں کےمطالبات کے باوجود وہ آزاد کردستان کے لیے اعلان کردہ ریفرنڈم اپنی مقررہ تاریخ پر کریں گے۔ امریکا اور دوسرے مغربی ممالک نے کردستان حکومت کو خبردار کیا تھا کہ وہ علاحدگی کا اعلان کرنے میں عجلت سے کام نہ لے ورنہ اس کے نتیجے میں داعش کے خلاف جاری جنگ متاثر ہونے کے ساتھ اربیل اور بغداد کے درمیان ایک نئی محاذ آرائی شروع ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں