محمد بن راشد کا ایک سال میں 1.1 کروڑ الفاظ کے ترجمے کا چیلنج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی کے حکم راں اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آج مفت تعلیم کے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا اعلان Shaikh Mohammad Bin Rashid Arabic electronic educational initiative کے ضمن میں کیا گیا ہے۔

منصوبے کا مقصد خطے میں ہزاروں رضاکاروں کی مدد سے عرب دنیا کے 5 کروڑ سے زیادہ طلبہ کو مفت الکٹرونک تعلیم فراہم کرنا ہے۔
منصوبے کے ضمن میں " ٹرانسلیشن چیلنج " کے تحت رضاکاروں کو ایک سال کے اندر 1.1 کروڑ الفاظ کا ترجمہ کرنا ہو گا اور 5000 تعلیمی وڈیوز بھی تیار کرنا ہوں گی۔

یہ تعلیمی مواد نرسری سے لے کر بارہویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے ہو گا اور عرب دنیا کے طلبہ کے لیے انٹرنیٹ پر مفت دستیاب ہو گا۔

شیخ محمد نے اس حوالے سے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ "ہم نے آج تمام عرب دنیا کے سامنے ایک چیلنج پیش کیا ہے اور وہ یہ کہ ایک سال میں 1.1 کروڑ الفاظ کے ترجمے اور 5 ہزار وڈیوز کی تیاری میں ہمارے ساتھ حصّہ لیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ " ہم تمام عرب طلبہ کو ریاضیات اور سائنس کے اندر بھرپور مواد پیش کرنے کے لیے کوشاں ہیں"۔ شیخ محمد کا کہنا ہے کہ وہ عرب طلبہ کی استثنائی صلاحیتوں اور برقی تعلیم پر پورا یقین رکھتے ہیں اور یہ عرب دنیا میں تعلیمی انقلاب کے لیے تیز ترین راستہ ثابت ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں