لبنان : 4 سالہ بچے کے گولی چلانے سے ماں کی زندگی کا خاتمہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کے جنوب میں ایک خاتون اپنے 4 سالہ بچے کے ہاتھ سے غلطی سے گولی چل جانے کے سبب موت کے منہ میں چلی گئی۔

نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز جنوبی لبنان کے قصبے کفرا میں پیش آیا۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز بھی اسی سے ملتے جلتے واقعے میں جنوب کے ایک دوسرے قصبے میں 11 سالہ لڑکے نے غلطی سے ایک 8 سالہ بچے پر گولی چلا دی تھی۔

لبنان میں ہتھیار رکھنے اور فائرنگ کرنے پر روک لگانے کے لیے کسی قسم کا سخت قانون لاگو نہیں ہے۔ تقریبات اور سیاسی اجتماعات کے دوران کی جانے والی اندھادھند ہوائی فائرنگ اکثر لوگوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا سبب بنتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں