.

اماراتی ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے سعودی ہواباز کو قومی دن کی مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے ایئر ٹریفک کنٹرول نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اماراتی فضائی حدود سے گزرنے والے سعودی ہواباز کو صوتی تہنیتی پیغام ارسال کیا۔

سوشل میڈیا پر سرگرم حلقوں کی جانب سے ہفتے کے روز ایک آڈیو کلپ کو گردش میں لایا گیا جس میں شیخ زاید نیوی گیشن سینٹر میں ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے اماراتی فضائی حدود سے گزرنے والے ایک سعودی طیارے کے کپتان کو سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد دی جا رہی ہے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول نے اپنا پیغام وائرلیس کے ذریعے سعودی ہواباز تک پہنچایا۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ مملکت کے 87 ویں قومی دن کی خوشیوں اور مسرتوں میں اماراتی عوام سعودی عوام کے ساتھ شریک ہیں۔ سعودی ہواباز نے آڈیو کے اختتام پر تہنیتی پیغام بھیجنے پر اماراتی ایئر ٹریفک کنٹرول کا شکریہ ادا کیا۔