.

شامی حکومت کے آبائی علاقے قرادحہ پر راکٹ باری، خاتون شدید زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز شام کے صوبے لاذقانیہ میں بشار حکومت کے گڑھ "قرادحہ" شہر میں گراڈ نوعیت کے متعدد راکٹ گرے ہیں۔

اس حوالے سے شامی صدر بشار الاسد کے قریب شمار کی جانے والی ویب سائٹ "دمشق الآن" نے قرادحہ کے نواحی علاقے میں گراڈ راکٹ گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون کے شدید زخمی ہو جانے اور پھر ہسپتال منتقل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

فیس بک پر "من قلب اللاذقيہ" پیج نے اتوار کے روز بم باری میں دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ادھر "اخبار جبلہ لحظہ بلحظہ" نامی پیج نے بتایا ہے کہ قرادحہ سے 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے "جبلہ" کے اطراف میں پے در پے راکٹوں کے گرنے کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

شامی حکومت کے آبائی علاقے "قرادحہ" کو مسلسل صورت میں گراڈ راکٹوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان راکٹوں کو شمالی لاذقیہ کی جانب سے داغا جاتا ہے جہاں شامی اپوزیشن کی فورسز بڑی تعداد میں موجود ہیں۔