شام: حمص کے دیہی علاقوں میں اپوزیشن اور روسیوں کے درمیان ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں حمص کے شمالی دیہی علاقوں میں اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی عسکری کمیٹی نے مذکورہ علاقے میں "الدار الکبیرہ" کی گزرگاہ پر روسی ذمے داران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔

کمیٹی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان سیف زون ، فائر بندی اور ان دونوں پر عمل درامد کے طریقہ کار کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اجلاس کا مقصد حمص شہر میں شامی حکومت اور شہر کے نواحی دیہی علاقوں میں اپوزیشن کے بیچ حدود کی خاکہ بندی تھا۔

دوسری جانب نیویارک میں شامی اپوزیشن کی اعلی مذاکراتی کمیٹی کے ایک وفد نے کمیٹی کے جنرل کوآرڈی نیٹر ریاض حجاب کی قیادت میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوترش سے ملاقات کی۔

اس موقع پر حجاب نے باور کرایا کہ اعلی مذاکراتی کمیٹی سیاسی عمل کی پاسداری کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کی کہ شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی اسی طرح ہونا چاہیے جیسا کہ جنیوا بیان اور قرارداد 2254 میں بتایا گیا ہے۔

اسی طرح حجاب نے زور دیا کہ شام سے تمام غیر ملکی افواج اور فرقہ وارانہ ملیشیاؤں کے نکلنے کے حوالے سے ضمانت کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں