کردستان کا ریفرنڈم غیر آئینی ہے: العبادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا نے ایک مرتبہ پھر عراقی کردستان میں 25 ستمبر کو مقررہ ریفرنڈم کو مسترد کرنے کے حوالے سے اپنا موقف دُہرایا ہے۔

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے زور دیا کہ ان کا ملک عراق کی وحدت برقرار رکھنے کے واسطے حالیہ تمام اقدامات پر عراقی حکومت کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔

دوسری جانب العبادی نے بھی مذکورہ ریفرنڈم کے غیر آئینی ہونے کے حوالے سے اپنی حکومت کا موقف باور کرایا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سماجی امن و امان کو متزلزل ہونے اور ملک کی یک جہتی کو خطرے سے بچانے کے لیے تمام مطلوبہ قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس سے قبل عراقی وزیر کارجہ ابراہیم الجعفری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ کردستان حکومت کے غیر آئینی فیصلوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں