داعش اور ایران کے خلاف عراق کی وحدت ضروری ہے: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی حکومت نے عراق کے صوبہ کردستان میں خود مختار کرد ریاست کے قیام کے لئے کرائے گئے ریفرنڈم پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ واشنگٹن داعش کو شکست دینے اور عراق کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے عراق کی وحدت کو ضروری سمجھتا ہے۔ توقع ہے کہ کرد قیادت علاحدگی کی کوششوں کے بجائے داعش کے خلاف جنگ اور ایران کے بڑھتے اثرو نفوذ کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے سوموار کے روز ایک بیان میں کہا کہ انہیں کردستان میں علاحدگی کے ریفرنڈم پر گہری تشویش ہے کیونکہ اس اقدام سے خطے میں امن وامان تباہ اور عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کرد قیادت اور بغداد حکومت پر مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا فریقین باہمی اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ یو این سیکرٹری جنرل نے عراق کی وحدت اور خود مختاری کو یقینی بنانے کی حمایت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں