.

شیخ عبدالرحمن السدیس اسکول میں پہلے روز بیٹے کے ساتھ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حرمین شریفین کے امور کے انتظامی امور کے سربراہ اور حرم مکی کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمن السدیس نے اپنے بیٹے کے پہلے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر کلاس میں ساتھ بیٹھ کر شرکت کی۔

شیخ کے بیٹے فہد نے مکہ مکرمہ میں حفظ قرآن کے پرائمری اسکول "مدرسہ ابن عامر" میں داخلہ لیا ہے۔

شیخ عبدالرحمن السدیس پہلی جماعت میں اپنے بیٹے کے برابر والی نشست پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے سورہ فاتحہ پڑھی جس کو بچوں نے ان کے پیچھے دُہرایا۔

شیخ السدیس کا طلبہ کے تعلیمی سال کے آغاز پر ان کی نشستوں پر ساتھ بیٹھنا ننھے بچوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیم کی رغبت دلانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

شیخ عبدالرحمن السدیس گزشتہ 34 برسوں سے مسجد حرام کے امام کے طور پر ذمے داری انجام دے رہے ہیں اور وہ تلاوت میں اپنے مخصوص اور خوب صورت انداز کے سبب عالم گیر شہرت کے حامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر مخلتف حلقوں کا کہنا ہے کہ شیخ السدیس کی یہ وڈیو اُن والدین کا بہترین نمونہ ہے جو تعلیمی سال کے ابتدائی ایام میں اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔

امور حرمین کے مشیر یوسف الوابل کے مطابق شیخ السدیس نے اپنے بیٹے کے ساتھ کلاس میں شریک ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس دوران بے ساختہ طور پر یہ وڈیو کلپ ریکارڈ ہو گیا اور سوشل میڈیا پر پھیل گیا تاہم یہ ایک خوب صورت اور اہم پیغام ہے۔