.

قطر کی انسانی حقوق کی پامالیوں پر الغفران قبیلہ اقوام متحدہ میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر میں الغفران قبیلے نے دوحہ حکومت کی جانب سے قبیلے کے افراد کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق شکایت پیر کے روز اقوام متحدہ میں پیش کر دی ہے۔ سرکاری طور پر پیش کی جانے والی دستاویز میں قطری حکام پر مختلف جرائم کے الزامات شامل ہیں۔ ان میں قبیلے کے افراد سے شہریت چھین لینا اور ان کے وطن سے بے دخل کرنا شامل ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ قبیلے کو ان کے قانونی حقوق واپس دلانے کے واسطے فوری طور پر مداخلت کرے۔

اس سے قبل قطری حکام نے الغفران قبیلے کے ہزاروں افراد کو اجتماعی صورت میں شہریت سے محروم کرنے کے لیے اقدامات کیے تھے۔ واضح رہے کہ الغفران بنیادی طور پر قطر کے معروف قبیلے "آل مرہ" کی ایک شاخ ہے۔

الغفران قبیلے کی جانب سے اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قطر پر زور دے کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی منشور کا احترام کرے اور اس سلسلے میں اپنے شہریوں کے خلاف مرتکب خلاف ورزیوں سے رُک جائے۔