لیبیا : امریکی حملے میں داعش تنظیم کے متعدد جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی فوج کے ایک اعلان کے مطابق رواں ہفتے لیبیا میں دو فضائی حملوں میں داعش تنظیم کے متعدد شدت پسند مارے گئے۔ گزشتہ چند روز کے دوران یہ لیبیا میں اپنی نوعیت کی دوسری کارروائی ہے۔

امریکی فوج میں "افریقی کمان" نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ کارروائی منگل کے روز سرت شہر سے 161 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں لیبیا کی قومی وفاقی حکومت کی رابطہ کاری کے ساتھ عمل میں لائی گئی۔

امریکی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے جمعے کے روز لیبیا میں چھ فضائی حملوں میں داعش تنظیم کو نشانہ بنایا گیا جن کے نتیجے میں تنظیم کے 17 جنگجو مارے گئے۔

افریقی کمان نے جمعرات کے روز جاری بیان میں بتایا کہ داعش اور القاعدہ تنظیموں نے لیبیا میں اُن علاقوں میں پناہ گاہیں بنا لی ہیں جہاں حکام کا کنٹرول نہیں ہے۔ یہ تنظیمیں دہشت گرد حملوں کی سازشیں تیار کرنے اور غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں کی بھرتی اور ان کی نقل و حرکت کو آسان بنانے میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی اپنی کارروائیوں کی سپورٹ کے واسطے مالی رقوم بھی جمع کر رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور لیبیا میں داعش تنظیم کو شکست دے دوچار کرنے کے لیے لیبیا کے حکام کی کوششوں کو سپورٹ کر رہا ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

بیان کے مطابق امریکا دہشت گرد تنظیموں کی بیخ کنی اور خطّے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی ذمّے داریوں سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ کے کرسی صدارت سنبھالنے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ واشنگٹن نے لیبیا میں فضائی حملے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق سابق صدر باراک اوباما کی مدّت صدارت ختم ہونے سے چند روز پہلے امریکی فضائیہ نے لیبیا کے شہر سرت کو نشانہ بنایا تھا اور اس کارروائی میں 80 سے زیادہ شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں