حوثی باغیوں کا بھرتی کمانڈر تین ساتھیوں سمیت ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حجہ گورنری کے میدی ڈاریکٹوریٹ میں آئینی فوج کے ساتھ لڑائی میں حوثی باغیوں کا ایک اہم کمانڈر اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کے محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حجۃ گورنری میں حوثی باغیوں کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا ذمہ دارسرکاری فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں تین ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ مقتول حوثی کمانڈر کی شناخت محمد الحاج کے نام سے کی گئی ہے جو میدی اور دیگر علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھانے کے عمل میں بھی پیش پیش رہ چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کمانڈر الحاج میدی اورحجہ کے دوسرے علاقوں میں نوجوانوں کو حوثی ملیشیا کے لیے بھرتی کرنے کےبعد دوسرے علاقوں میں بھیجتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ میدی کے ساحلی علاقوں میں سرکاری فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھانے میں بھی پیش پیش رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں