.

شام : حزب اللہ کے 10 سے زیادہ ارکان ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے کم از کم 10 جنگجو مارے گئے۔ ملیشیا کی جانب سے جاری بیان میں کم از کم دس ارکان کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ جنگجو حمص کے نواحی دیہی علاقے السخنہ میں ہلاک ہوئے۔

حزب اللہ کے زیر انتظام ویب سائٹوں نے کم از کم 13 مقتولین کی تصاویر جاری کی ہیں جب کہ ذرائع ابلاغ دیر الزور اور حمص کے دیہی علاقوں میں جاری جھڑپوں میں حزب اللہ کے 14 ارکان کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔

داعش تنظیم نے اپنے اچانک حملے سے شامی حکومت کی افواج اور اس کی حلیف ملیشیاؤں کو حیران کر دیا اور اس دوران کئی ٹھکانوں پر پھر سے قبضہ کر لیا۔

دوسری جانب لبنانی میڈیا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے ارکان نے حمص اور دیر الزور کے جنوب میں دیہی علاقوں میں البادیہ اور حمیمہ کے محاذوں پر اپنی جانیں گنوائیں۔