لیبیا : صبراتہ کی لڑائی میں 26 افراد ہلاک اور 170 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں قومی وفاق کی حکومت کی وزارت صحت نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک کے مغربی شہر صبراتہ میں متحارب گروپوں کے درمیان دو ہفتوں سے جاری لڑائی کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 170 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے فیس بک پر جاری یہ بیان صبراتہ میں پرتشدد واقعات کے آغاز کے بعد سے پہلے سرکاری اعداد و شمار ہیں۔ دارالحکومت طرابلس سے 70 کلومیٹر مغرب میں واقع صبراتہ شہر بحیرہ روم کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کے سفر کا نقطہ آغاز بن چکا ہے۔

مذکورہ جھڑپوں کا آغاز 17 ستمبر کو احمد الباشی ملیشیا کے ایک رکن کی ہلاکت کے بعد ہوا۔ مقتول شخص انسانی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں مقامی طور پر سرگرم تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں