.

گاڑی چلانے کی اجازت : سعودی شہری کا بیوی کو "ہَمَر" کا تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر ایک سعودی شہری کا وڈیو کلپ وسیع پیمانے پر گردش میں آ رہا ہے۔ اس وڈیو میں مذکورہ سعودی باشندہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دیے جانے سے متعلق فیصلہ جاری ہونے کے بعد اپنی بیوی کو ایک عدد "HUMMER" گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کر رہا ہے۔

وڈیو میں سعودی شہری کا کہنا ہے کہ وہ مملکت میں پہلا شخص ہے جو ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد اپنی بیوی کو گاڑی کا تحفہ دے رہا ہے۔ اس شہری نے سعودی خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔