.

’ایران کی سلامتی جغرافیائی سرحدوں کی پابند نہیں‘

شام اورعراق میں ایران کے دفاع کی جنگ لڑے رہے ہیں:ایرانی عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ عراقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ شام اور عراق میں ایران کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی اقدار کے دفاع کی جنگ جغرافیائی سرحدوں کی پابند نہیں۔

خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ کے مطابق ایک بیان میں بریگیڈیئر عراقی نے کہا کہ ان کا ملک اسلامی اقدار کے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔ ہم اپنے وطن اور اسلامی اقدار کے دفاع کے لیےکہیں بھی جاسکتے ہیں۔ ہم شام اور عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ایران کے دفاع میں لڑ رہے ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے اعتراف کیا کہ ایران کی سلامتی کا دائرہ اس وقت بھی ملک کی جغرافیائی سرحدوں سے باہر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران مقامات مقدسہ اور مقدس ہستیوں کے مزارات کے دفاع کے لیے دوسرے ممالک میں قربانیاں دے رہا ہے۔