.

عراقی کردستان کے خلاف نئی پابندیاں عائد کریں گے : ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ علاحدگی کے ریفرینڈم کے بعد انقرہ حکومت شمالی عراق پر نئی پابندیاں عائد کرے گی۔

ترکی میں حکمران جماعت "جسٹس اینڈ پیس پارٹی" کے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایردوآن نے کہا کہ "ہم شمالی عراق میں ابھی پابندی عائد کر رہے ہیں تاہم اگر یہ لوگ سیدھے راستے پر نہیں لوٹے تو ان پابندیوں میں اضافہ ہو گا"۔

ترکی کو اس بات کا سخت اندیشہ ہے کہ عراقی کردستان کی خود مختاری سے متعلق ریفرینڈم ترکی کی سرزمین پر موجود کُردوں کے درمیان بھی علاحدگی پسندی کا شعلہ بھڑکا دے گی۔