.

سعودی عرب اور روس کے درمیان اسلحے کے سمجھوتے کی تفصیلات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ماسکو کے حالیہ دورے کے دوران سعودی عرب کی وزارت دفاع نے روس کے ساتھ جدید ترین فضائی دفاعی نظام کی فراہمی سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط کیے۔

معاہدوں کے تحت سعودعی عرب روس سے (S-400) نظام، (Kornet-EM) نظام، (TOS-1A) میزائل لانچر، (AGS-30) گرینیڈ لانچر اورAK- 103) ) کلاشنکوف خریدے گا۔

علاوہ ازیں مذکورہ نظاموں کی ٹکنالوجی کو سعودی عرب منتقل کرنے کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے 2015 میں روس کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر روس اور سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے جن کا مقصد عسکری تعاون کے لیے مشترکہ کمیٹی کو فعّال بنانا ، ٹکنالوجی کو مملکت منتقل کرنے کے واسطے مںصوبہ وضع کرنا اور سعودی اہل کاروں کو عسکری شعبے میں تعلیم و تربیت فراہم کرنے کو یقینی بنانا تھا۔

سعودی روسی مفاہمتی یادداشت میں شامل اسلحے کی تفصیلات درج ذیل ہیں :

1 - (S-400) نظام

عمل : فضائی دفاع کا جدید میزائل نظام

استعمال : طیاروں یا بیسلٹک میزائلوں کی صورت میں فضائی اہداف کا راستہ روکنا

پہنچ : 3 کلومیٹر سے 250 کلومیٹر تک

صلاحیت : 36 سے 72 اہداف کو نشانہ بنانے کی قدرت

تیاری کا دورانیہ : 5 منٹ

2 - (Kornet-EM) نظام

عمل : طویل مار کرنے والا ٹینک شکن میزائل نظام

استعمال : زمینی اور فضائی اہداف کو نشانہ بنا کر روکنا

پہنچ : 150 میٹر سے 10000 ہزار میٹر تک

گنجائش : 16 میزائل کے حامل ہونے کی صلاحیت جن میں 8 میزائل داغے جانے کے لیے تیار

صلاحیت : بیک وقت دو اہداف کو نشانہ بنانے اور ایک ہدف پر دو میزائل داغنے کی صلاحیت

تیاری کا دورانیہ : 7 سیکنڈ

3 - (TOS-1A) میزائل لانچر

عمل : مهامه: میزائل داغنے کا نظام

استعمال : پیدل دستوں اور ٹینکوں کی سپورٹ اور ہلکی نوعیت کی نقل و حمل کی اور مسلح گاڑیوں میں خلل ڈالنا

پہنچ : 400 میٹر سے 6000 میٹر تک

گنجائش : 24 میزائل کے حامل ہونے کی قدرت

تیاری کا دورانیہ : روکے جانے کے بعد داغے جانے کے لیے 90 سیکنڈ درکار

4 - (AGS-30) گرینیڈز لانچر

عمل : سنگلاخ زمین پر مؤثر 30 ملی میٹر کا خود کار لانچر

استعمال : گاڑیوں پر نصب کیا جا سکتا ہے یا پھر ریموٹ کنٹرولڈ نظام کے طور پر استعمال ممکن

پہنچ : 2100 میٹر تک

گنجائش : ہر ذخیرے کی جگہ میں 30 گرینیڈز

صلاحیت : ایک منٹ میں 400 گرینیڈز

عام شرائط کے معاہدے میں شامل ہتھیار :

(Kalashnikov AK-103) * کلاشنکوف اور اس کی گولیاں

عمل : ہلکے وزن کی کلاشنکوف 7.62 کی نالی کے ساتھ

پہنچ : 1000 میٹر تک

گنجائش : ہر ذخیرے کی جگہ 30 گولیوں

صلاحیت : ایک منٹ کے اندر 600 گولیاں