.

’اب میں ڈاکٹر سلمان ہوں‘ خادم الحرمین کا مزاحیہ تبصرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے دورے کے دوران ماسکو یونی ورسٹی کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری کی گئی۔ اس موقع پرتقریب کے شرکاء اس وقت بہت محظوظ ہوئے جب شاہ سلمان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اب میں ڈاکٹر سلمان ہوں‘۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہفتے کے روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ماسکو وزارت خارجہ کےزیراہتمام انسٹیٹیوٹ برائے تعلقات عامہ کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری کی گئی تھی۔

ماسکو یونیورسٹی کی جانب سے شاہ سلمان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں انہیں امن عالم ، استحکام اور سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جاری کی گئی۔

تقریب میں شاہ سلمان کے ہمراہ آئے وفد میں شامل سعودی عہدیدار، روسی دانشور، تعلیمی شعبے کی نمائندہ شخصیات جن میں انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین اناتولی تورکونف اور روس وزیر تعلیم اولگا فاسیلییویا بھی موجود تھیں۔