.

قطر نے ’یونیسکو‘ میں سفارتی آداب کی کیسے خلاف ورزی کی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیجی ریاست قطر کی جانب سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کی سربراہی کے لیے اپنے امیدوار کی ناکامی کے بعد عالمی سفارتی آداب اور قرینوں کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزیاں شروع کی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’یونیسکو‘ کے اجلاس میں شریک قطری وفد کے ایک رکن نے دیگر شرکاء کی ایک ویڈیو تیار کی۔ اس ویڈیو میں قطری وفد کے رکن نے الزام عاید کیا کہ مصر اور سعودی عرب نے یونیسکو میں قطری امیدوار کو ناکام بنانے کے لیے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے پر دباؤ ڈالا جس کے نتیجے میں قطری امیدوار ناکام رہا ہے۔

خیال رہے کہ قطرنے ’یونیسکو‘ کی قیادت سنھبالنے کے لیے اپنے مندوب حمد بن عبدالعزیز الکواری کو امیدوار مقرر کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق قطر نے اپنے امیدوار کو جتوانے کے لیے بھاری رقوم رشوت کے طور پر بھی دی تاہم اس کےباوجود قطر اپنا امیدوار کامیاب کرانے میں ناکام رہا ہے۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوہفتے قبل قطر کی جانب سے یونیسکو میں ووٹ خریدنے کے لیے دس مندوبین کو بیش قیمت تحائف دیے تھے۔