.

کرکوک میں پیشمرگہ فورسز کے ہزاروں اہل کار تعینات : کُرد عہدے دار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک کُرد ٹیلی وژن نے عراقی کردستان کے کے نائب صدر کوسرت رسول کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرکوک کے علاقے میں سکیورٹی اور پیشمرگہ فورسز کے ہزاروں اہل کاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے تا کہ عراقی فورسز کی جانب سے ممکنہ "خطرات" کو روکا جا سکے۔

کوسرت رسول کے مطابق جمعرات کی شام سے اب تک پیشمرگہ فورسز کے کم از کم چھ ہزار اہل کار مذکورہ علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔
دوسری جانب مشترکہ آپریشنز کی کمان نے اُن بعض میڈیا رپورٹوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا کہ کرکوک کے جنوب میں فوجی آپریشن شروع ہو گیا ہے۔ کمان کے مطابق عراقی فوج ابھی تک آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں تطہیر اور تلاشی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔

مشترکہ کمان نے میڈیا کو خبردار کیا کہ وہ رائے عامہ کو گُڈمڈ کرنے کی کوشش نہ کرے۔ ساتھ ہی میڈیا کے خلاف قانونی اقدامات کی دھمکی دیتے ہوئے باور کرایا گیا ہے کہ تمام ذرائع ابلاغ سرکاری ذرائع سے خبریں وصول کریں اور ان کی درستی کو یقینی بنائیں۔