.

مملکت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے ہاتھ کاٹ دیں گے : السبہان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیجِ عرب کے اُمور سے متعلق سعودی وزیر مملکت ثامر السبہان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ "دہشت گردی کی 'حِزب' اور جو بھی اُس کی ڈوریں چلا رہا ہے یہ ہر گز توقع نہ رکھیں کہ مملکت اور خلیجی ممالک کے خلاف ناپاک کارستانیوں پر کوئی سرزنش نہ ہو گی۔ مملکت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے"۔

اس سے قبل رواں ماہ اپنی ایک ٹوئیٹ میں السبہان نے کہا تھا کہ "دہشت گردی ایک ہی وجود ہے اور اس کے خلاف ہر جگہ لڑا جانا چاہیے۔ کیا دنیا اس پر راضی ہو سکتی ہے کہ ممالک کے پارلیمانوں اور حکومتوں میں داعش اور القاعدہ موجود ہوں۔ بدی کی تمام جماعتوں کے خلاف دنیا کو متحد ہونا چاہیے"۔

سعودی وزیر مملکت اس سے پہلے حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں کا خیر مقدم کر چکے ہیں۔ تاہم السہبان کے نزدیک لبنان میں اس ملیشیا پر روک لگانے کا مثالی حل یہ ہے کہ حزب اللہ اور اس کے حلیفوں کے خلاف ایک بین الاقوامی اتحاد قائم کیا جانا چاہیے۔