.

آپ کے جسم کے 6 مقامات جو سر کے درد سے دیں فوری نجات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد سر کے درد کا شکار رہتی ہے۔ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں تھکن ، کام کا دباؤ اور آدھے سر کا درد کا حملہ وغیرہ شامل ہیں۔

اگرچہ دواؤں کی دکانوں اور فارمیسیز پر بکثرت ایسی دوائیں دستیاب ہیں جو طبی نسخے کے بغیر مل جاتی ہیں اور اکثر اوقات یہ سر کے درد پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ تاہم طویل مدّت تک اس کا کثرت سے استعمال پسندیدہ عمل نہیں۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "ڈیلی ہیلتھ" کے مطابق اگر آپ بھی اکثر سر درد کا شکار رہتے ہیں تو اس جادوئی حل کو آزمائیے جو صرف 5 منٹوں میں آپ کو سر کے درد سے نجات دے گا۔

اس حل پر عمل کے لیے پہلے آپ آرام دہ طور پر کسی جگہ اطمینان سے بیٹھ جائیں۔ اس کے بعد آنکھیں بند کر لیں اور گہرا سانسل لیں اور پھر اپنے جسم کے 6 مرکزی مقامات کا مساج کریں :

1- ینٹینگ پوائنٹ یا تیسری آنکھ

اگر آپ سر کے درد کو اپنی آنکھوں میں یا ان کے گرد حصے میں محسوس کریں تو پھر دونوں بھنوؤں کے بیچ میں واقع حصّے یعنی تیسری آنکھ کا 60 سیکنڈ تک دائرے کی شکل میں مساج کریں۔

2- زان شو پوائنٹ

یہ مقام بھنوؤں کے اندرونی حصّے میں ہوتا ہے۔ اس کو ایک منٹ تک دائرے کی شکل میں مساج کریں۔

3- ینگ سیناگ پوائنٹ

یہ پوائنٹ جبڑے کی ہڈّی کے نیچے واقع ہوتا ہے اور ایک منٹ تک اس کا دائرے کی شکل میں مساج اور دباؤ ڈالنا ناک کے نتھنوں کو کھول دیتا ہے اور اس طرح دانتوں کے درد پر روک لگا کر تناؤ کو کم کرتا ہے۔

4- ٹیان شو پوائنٹ

یہ مقام سر کے پچھلی جانب واقع ہوتا ہے۔ بالخصوص دونوں کانوں کے بیچ میں ریڑھ کی ہڈی کے شروع ہونے کی جگہ پر۔ اس جگہ کے مساج سے ناک کے اندر انجماد اور آنکھوں اور کانوں کے درد کے علاوہ سر درد اور آدھے سر کے درد میں فوری افاقہ ہوتا ہے۔

5- شوائی گو پوائنٹ

یہ مقام کان سے 2 سے 3 سینٹی میٹر اوپر اوپر واقع ہوتا ہے۔اس پر دباؤ ڈالنے آنکھوں پر بوجھ اور اس کے نتیجے میں سر درد سے چھٹکارہ حاصل ہوتا ہے۔

6- ہے جو پوائنٹ

یہ مقام ہاتھ کے پیچھے کی جانب انگوٹھے اور انگشتِ شہادت کے درمیان واقع ہوتا ہے۔ اس پر دباؤ ڈالنے سے کمر کا درد ، دانتوں اور جبڑوں کا درد ، آدھے سر کا درد اور متلی میں کمی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تناؤ کے سبب گردن کے اکڑے ہوئے پٹھوں کو آرام پہنچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔