.

اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپا مار کارروائیاں ، 51 فلسطینی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران اکاون فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ان پر اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے خلاف متشدد مظاہروں کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ان فلسطینیوں کو عیسویہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔انھوں نے حال ہی میں سکیورٹی فورسز کی جانب پر پتھراؤ اور آتش گیر بم پھینکے تھے‘‘۔

واضح رہے کہ مقبوضہ مشرقی القدس میں فلسطینی نوجوان اسرائیل کے قبضے اور اس کی سکیورٹی فورسز کی چیرہ دستیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔اسرائیلی پولیس نے تین ماہ قبل بھی عیسویہ اور مقبوضہ شہر کے دوسرے علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں کے خلاف چھاپا مار کارروائیاں کی تھیں ۔تب مسجد الاقصیٰ کے باہر اسرائیل کے سکیورٹی اقدامات اور میٹل ڈیٹکٹر وں کی تنصیب کے بعد سخت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔تاہم اس کے بعد سے مشرقی القدس میں صورت حال قدرے پُرامن رہی ہے۔