.

حمص: داعش کے علاقے سے 100 سربریدہ لاشیں برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حمص صوبے کے داعش کے زیر قبضہ ایک گاؤں سے 100 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کے سر قلم کیے گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمص کے نواحی علاقے ’القریتین‘ سے داعش جنگجو رضاکارانہ طور پر نکل گئے اور انہوں نے گاؤں کا کنٹرول شامی فوج کے حوالے کردیا۔

شامی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک سو سربریدہ لاشوں کا پتا چلایا ہے۔

خیال رہے کہ کئی ماہ سے اس علاقے پر داعش کا قبضہ تھا اور دہشت گرد گروپ نے مقامی شہریوں کو وہاں سے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی سے روک دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسدی فوج کی آمد کے بعد داعشی جنگجو وہاں سے محفوظ انداز میں نکل گئے ہیں۔

ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس قصبے کے 65 مقامی شہری لاپتا ہوگئے تھے، ان کے بارے میں شبہ تھا کہ انہیں داعش کے جنگجوؤں نے یرغمال بنا کر قتل کردیا تھا۔