.

دبئی کا آل مکتوم پل ٹریفک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ، جانئے کیوں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات کے معروف کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی میں آل مکتوم پل ٹریفک کے لئے بند کردیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان دبئی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی [آر ٹی اے] نے ایک ٹیوٹر پیغام میں کیا ہے۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پل پر مرمت کا کام شروع کیا جائے گا جس کے باعث جمعہ27 اکتوبر سے 24 نومبر تک رات ایک بجے سے صبح 9 تک ٹریفک کو متبادل راستے اختیار کرنا ہوں گے۔

آر ٹی اے کے مطابق آل مکتوم پل بند ہونے کی صورت میں ڈرائیور الشندعہ ٹنل، القرہود پل، معبر الخلیج اور شیخ محمد بن زاید شاہراہ استعمال کریں گے۔